عمران خان کی بھارت کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد
لاہور(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے ۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ٹیم پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور اپنے اعصاب کو مشکل وقت پر قابو میں رکھنے پر جیت کی مبارکباد، یہ ایک مشکل وقت میں قوم کے حوصلے بڑھانے کی ضرورت تھی‘‘۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز 42 رنز، محمد رضوان 71 رنز اور آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 16 رنز اور ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
[…] نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے محمد نواز کو نمبر 4 پوزیشن […]