کوہلی نے بابر سے ہاتھ ملاکر فارم کا تبادلہ کرلیا، میمز بن گئیں
دبئی (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے دور رہنے کا کہا جا رہا ہے۔ دونوں کا ہاتھ ملانا فارم کا تبادلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایشیاء کپ کے آغاز سے قبل جب بھارتی ٹیم گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے پہنچی تو وہاں پاکستانی ٹیم بھی موجود تھی ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی۔
انہوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا، اسی حوالے سے میمز کے ذریعے اب کہا جا رہا ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پا رہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز میں بابر 10 ،9 اور 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے ہیں۔