MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جام کمال کرسی بچا پائيں گے یا نہیں؟ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ شام4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔وزير اعلیٰ جام کمال کو حکومت اور اتحادیوں سمیت 24 اراکین کی حمایت حاصل ہےجب کہ حکومت سے ناراض دھڑا 15 ارکان پر مشتمل ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 23 رکنی اپوزیشن کسے ووٹ دے گی؟ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔دوسری

- Advertisement -

جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے نئے قائد ایوان کا انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ 20 اکتوبر کو ان کی اکثریت ثابت ہو جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.