MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اور ویٹیکن سٹی کو ایک دوسری کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اطلاعات

3 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اور ویٹیکن سٹی کو ایک دوسری کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ہولی سی (ویٹیکن سٹی) کے سفیر کرسٹوف ال کاسیس نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے دور میں بیانیہ کی جنگ نے ہتھیاروں سے لڑی جانے والی جنگ کی جگہ لے لی ہے،

 

پاکستان اور ہولی سی (ویٹیکن سٹی) جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کچھ ممالک اور گروپس اپنے مخالفین کو بدنام کرنے کے لئے میڈیا کو بطور آلہ کار استعمال کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو میڈیا پر جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد روکنے کے لئے فریم ورک تیار کرنا چاہیے۔

 

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ویٹیکن سٹی کو ایک دوسری کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں رابطے کے لئے ٹیکنالوجی کا فقدان تھا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، خبریں تیزی سے پھیلتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے، حکومتیں مرکزی دھارے کے میڈیا پر نفرت انگیز مواد کنٹرول کر سکتی ہیں لیکن کالعدم تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے،

 

وزارت اطلاعات و نشریات بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات جاری ہیں، قومی ٹی وی چینل پر بابا گرو نانک کی زندگی اور تعلیمات پر خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.