MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی مخلوط حکومت مستحکم اور عوامی نمائندگی کی عکاس ہے ،فرح عظیم شاہ

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت مستحکم اور عوامی نمائندگی کی عکاس ہے

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو پر اتحادی جماعتوں کا بھرپور اعتماد ان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے،

تحریک عدم اعتماد والے اپنا شوق پورا کریں لیکن حقائق مسخ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی

محدود وسائل کے باوجود موجودہ حکومت عوامی نمائندگی کا حق احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے

- Advertisement -

ذاتی مفادات کے لئے صوبے کو بحرانوں سے دوچار کرنے والے عناصرکی حقیقت سے عوام بخوبی اگاہ ہیں

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر ترین مدت میں صوبے کی ترقی اور استحکام کے لئے وہ کام کیا ہے جو کہ سابقہ حکومت کئی سالوں میں نہیں کرسکی

تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماء جانتے ہیں کہ سابقہ حکومت کے خاتمے کی بنیادی وجہ ناقص طرز حکمرانی تھی،

بلوچستان میں اٹھائے گئے تمام اقدامات میں اتحادی جماعتوں کی بھرپور مشاورت شامل ہے

بے بنیاد دعوے کسی فرد واحد کے زہنی سکون کا باعث تو بن سکتے ہیں لیکن حقائق مسخ نہیں کرسکتے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.