MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین آفریدی سے بھارتی کھلاڑیوں کی ملاقات

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ ایشیا کپ کیلئے خطے کی ٹاپ ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔ اس دوران روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی آپس میں ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں ۔ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین آفریدی آرام کررہے تھے، اس دوران انڈین ٹیم کے کھلاڑی ان سے ملنے آگئے۔
ویرات کوہلی، شریاس ایئر، یوزویندرا چاہل اور کے ایل راہول نے شاہین سے ملاقات کر کے ان سے فٹنس کا پوچھا اور جلد واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات ہوئی۔ گزشتہ روز بابر اعظم اور کوہلی کی ملاقات کو دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سراہا تھا۔ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے، جس کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تاہم وہ ری ہیب کیلئے ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.