MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاق کے نظر انداز کرنے پر بلوچستان اپنے وسائل پر اختیارات سے محروم ہے، مولانا لونی

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی، نائب امیر مولانا عبدالرﺅف، نائب امیر مولانامحمد حیات ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی ،نائب امیر مفتی رحمت اللہ ،صوبائی سیکرٹری مالیات مولاناحافظ عبدالواحد ہاشمی ،صوبائی سالار عبدالولی ،صوبائی ترجمان مولانارحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم وسائل پر صوبوں کی حق ملکیت دینے کی باوجود بلوچستان اپنے وسائل پر اختیارات سے محروم ہے صوبے کے ساحل وسائل اور معدنیات پر وفاق اپناحق دیتا تو پسماندہ صوبہ اقتصادی ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو وفاق نے ہمیشہ زبانی وعدوں اور دعوﺅں سے ٹرخایا یہاں تک کہ آج بلوچستان گندم کی بھیک مانگ رہے ہیں بلوچستان کے عوام ایک بوری آٹا کے لئے دربدر ہورہے ہیں بلوچستان کے قدرتی وسائل سے دوسرے صوبے مستفید ہو کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اگر قحط زدہ اور سیلاب زدہ صوبے کو خوراک کے لئے آٹا کی ضرورت پڑی تو پھر بلوچستان کو آٹا اور گندم کی بھیک مانگنے کے لئے بار بار جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی صوبے کی 65فیصد علاقے پینے کے صاف پانی سے بالکل محروم ہیں 70فیصد تعلیم سے محروم ہیں 38فیصدلوگ آج کے جدید دور میں بھی بجلی جیسی سہولت سے محروم ہے بلکہ اس سخت اور مشکل حالات میں سیلاب سے متاثرین بلوچستان کے عوام کو حکومت نے کیا مدد کی۔ بیرونی امداد کے لئے عوام کو تکالیف سے دو چار کر کے پانی تک نہیں نکالا اب بھی ہزاروں لوگ آسمان تلے بغیر چھت بے سر وسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے نہ خوراک فراہم ہے نہ رہائش فراہم ہے سخت اذیت صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور فضائی جائزوں سے عوام کو مطمئن کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.