MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی کابینہ نے گوادرعمان فیری سروس کی منظوری دے دی

0 46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز )وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس کے اجرا کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین سمندری رابطوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ابتدائی مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور فیری سروس جلد عملی طور پر شروع کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان فیری لنک کے لیے مفاہمت نامے پر جلد دستخط کریں گے جبکہ انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے عمانی حکام کا ایک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گوادرعمان فیری روٹ کے قیام سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھے گا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے علاقائی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.