MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قمر جاوید باجوہ کے انٹرویوپر شیخ رشید کا بھی زور دار ردعمل آگیا

0 179

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے انٹرویو کی باتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واحد آدمی ہوں جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سچ بولتا تھا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انٹرویو میں جو باتیں کی ہیں،

- Advertisement -

اس پر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں واحد آدمی ہوں جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سچ بولتا تھا۔شیخ رشید نے ایک اور بیان میں کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی جبکہ عمران خان کو گرفتار کرکے نااہل کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام الیکشن سے فرار ہونے والی حکومت کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم 11 ماہ میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لوگ ان سے تنگ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم پاکستان کی بہتری اور شفاف الیکشن چاہتی ہے۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور لوگ اس پر یقین کر لیتے ہیں۔جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید سے متعلق کہا کہ وہ تو بالکل فارغ ہیں، زندگی میں بس 2 بار ان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ملاقات میں شیخ رشید نے مجھے کہا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی کچھ کریں۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ شیخ رشید خود کو جی ایچ کیو کے قریب کہتے ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے، وہ ڈینگیں مارتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.