لورالائی(ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے نے مختلف اضلاع کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعرات کے روز لورالائی ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کیا لورالائی پہنچنے پر کمشنر لورالائی ڈویژن بشیر احمد بازئی نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا۔کمشنر آفس لورالائی پہنچے پر لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔کمشنر لورالائی ڈویژن بشیراحمد بازئی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔
- Advertisement -
اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ضلعی انتظامیہ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورلائی ڈویژن میں تعلیم اور صحت کے محکموں میں جتنی بھی خالی اسامیاں ہیں انہیں فوری طور پر پ±ر کی جائیں۔چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کے ان تمام اقدامات کو سراہا اور تاکید کی کہ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے
ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں اور نئے پی ایس ڈی پی اسکیم میں ڈیمز ،سٹرکیں علاج معالج،سیوریج لائن ،اسکمیات شامل کیے جائیں صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جاے۔ بعد ازاں کمشنر لورالائی ڈویژن نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دکی اور چمالانگ سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن کوئلہ نکالا جا رہا ہے