MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان بورڈ کے موجودہ چیئرمین نے دور دراز سے آنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہیں،عبداللہ رند

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ایپکا محکمہ تعلیم کے نائب صدر سابق انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ کے موجودہ چیئرمین نے دور دراز سے آنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہیں ان کے اس نارو سلوک سے طلبا و طالبات اور ملازمین سخت پریشان ہیں بورڈ آفس سےلاکھوں طالب علموں کا مستقبل وابستہ ہیں، ایسے بداخلاق اور بدتمیز لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے ان لاکھوں طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے روزانہ بورڈ آفس میں طلباء و طالبات کے ساتھ لڑائی اور بد اخلاقی چیئرمین بورڈ کا معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بورڈ آفس کو ترقی سے روکا جارہا ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ چئیرمین بورڈ کی اس ناروا سلوک سے طالب علم اور عوام تنگ آچکے ہیں جبکہ اس سے سابق چیئرمین بورڈ محمد یوسف بلوچ کے دور بورڈ آفس نے ترقی کے کئی منزل طے کئے جبکہ طلباء و طالبات بھی عملے سے خوش نظر تھے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر اعلی حکام ست مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ چیئرمین بورڈ کو اس عوامی عہدے سے ہٹایا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبورہوجائنگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اباد (مسائل نیوز) کمراٹ میں پھنسے ہوئے طلباء و طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمراٹ میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.