کوئٹہ، پولیس تھانہ بروری کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی
کوئٹہ (کاشف حیدری) پولیس تھانہ بروری کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، تفصیلات کے مطابق ایس پی قائد اباد ارتضی کمیل صاحب کی ہدایت پر ایس ایچ او شوکت جدون ۔ایس ائی امان اللہ سلیمان خیل۔عبدالحمید ایس ائی و دیگر ملازمان ہمراہ انویسٹی گیشن انچارج انسپیکٹر شبر عباس زیر نگرانی ڈی ایس پی ائیرپورٹ عبدالرزاق صاحب زیرنگرانی ایس پی قائد اباد ارتضی کمیل صاحب کاروائی کرتے ہوئے
- Advertisement -
علی آغا ولد رمضان قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کرکے ایک ضرب پسٹل ٹی ٹی بمعہ سات کارتوس برامد ہوۓ جس پر مقدمہ نمبر 325/21 13ڈی ارمز ارڈیننس درج رجسٹرڈ ہوا، سید مشرفولد سید محمد قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئیٹہ کو گرفتار کرکے ایک بوتل شراب برامد ہوا۔جس پر مقدمہ نمبر 326/21 بجرم 4 حد ارڈیننس درج رجسٹرڈ ہوا۔ خداداد ولد عید محمد قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئیٹہ کو گرفتار کرکے ایک بوتل شراب برامد ہوا۔
جس پر مقدمہ فرڈ نمبر 327/21بجرم 4حد ارڈیننس درج رجسٹرڈ ہوا۔ مقدمہ فرد نمبر218/20 بجرم 337/ A ق د 354,504,506,147 ت پ پولیس تھانہ بروری کوئیٹہ میں اشتہاری ملزم حبیب اللہ ولد غلام حسن قوم ہزارہ سکنہ گلی نمبر بائیس بلاک تھری ہزارہ ٹاؤن کوئیٹہ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جاکر بغرض تفتیش حوالے انویسٹی گیشن اسٹاف کے کیا گیا ہے