MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بدامنی کے خاتمے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی کاوشیں خوش آئند ہے۔ قبائلی عمائدین

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جھل مگسی (مسائل نیوز)قبائلی تنازعات کا پرامن حل خوشحال بلوچستان کیلئے ناگزیر ہے۔

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے دیرینہ قبائلی دشمنی کے خاتمے کیلئے ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیراہتمام سبی سکاوٹس ہیڈکوارٹرز میں قبائلی عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ جھل مگسی کی تحصیل گنداوہ سے تعلق رکھنے والے حیبکانی اور منتانی قبائل کے درمیان گزشتہ دو دہائیوں سے جاری قبائلی شاخسانہ کے نتیجے میں 28 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے- جس کے پرامن حل کیلئے گزشتہ روز ہیڈکوارٹرز سبی سکاوٹس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا ۔

- Advertisement -

بدامنی کے خاتمے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی کاوشیں خوش آئند ہے۔ قبائلی عمائدین

اسی سلسلے میں سبی سکاوٹس کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مکمل جنگ بندی کیلئے دونوں قبائل کے سربراہان کے درمیان تحریری معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ معائدے میں یہ طے پایا کہ مخالفین جنگ بندی پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قبضہ شدہ زرعی آراضی اور پلاٹ واپس کریں گے جبکہ لین دین کے معاملات انتظامی حکام اور قبائلی معتبرین کے توسط سے حل کیے جائیں گے ۔ قبائلی سربراہان نے دیرینہ دشمنی کے حل کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف دیرینہ مسائل کے حل کیلئے قبائل آپس میں بھائی چارے اور محبت کو پروان چڑھائے تاکہ علاقے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.