MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیا واقعی گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور کو فون کیا تھا؟ شہزاد اکبر کا مؤقف بھی آگیا

0 358

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت کی جانب سے سعودی ولی عہد کی طرف سے تحفے میں دی گئی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کیے جانے پر سابق مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر بھی میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عمر فاروق ظہور سے نہ تو کبھی ملے ہیں اور نہ ہی ان سے کبھی رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ردِ عمل میں شہزاد اکبر نے کہا صد افسوس کہ عمران خان کے خلاف ایک ایسے شخص کو استعمال کر رہے ہیں جس کی اپنی شہریت ناروے نے اس کے جرائم کی وجہ سے منسوخ کر رکھی ہے ، جو انٹرپول کو مطلوب ہے مختلف ممالک میں فراڈ کر چکا ہےاور جس نے اپنی بیٹیوں کو جعلی کاغذات بنا کے دبئی سمگل کیا ہوا ہے۔ سابق مشیر داخلہ نے مزید کہااطلاعاً عرض ہے اس شخص سے میں کبھی نہیں ملا اور نہ بات کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.