MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80 ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم

0 176

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک عجیب و غریب مقدمے میں عدالت نے مالکِ مکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مکان کے اس حصے کو توڑدے جس نے پڑوس کی حد میں صرف 68 ملی میٹر (ڈھائی انچ) تجاوز کیا ہے۔ اس طرح کل 80 ہزار پونڈ کا مالی نقصان ہوگا ۔45 سالہ شہباز اشرف اور اس کی بیگم شاکرہ کو 2 لاکھ برطانوی پونڈ کا قانونی بِل موصول ہوا ہے۔ ان کے پڑوسیوں اوتار دھنجاں اور ان کی بیگم بلویندر نے عدالت میں شکایت درج کرائی کہ پڑوسی کا باغیچہ ان کے گھر کی حدود میں تجاوز کررہا ہے۔
شہباز نے اپنے مکان کی تزئین کے دوران اوپری حصے کو بڑھایا تو 2019 میں اوتار اور ان کی بیگم نے عدالت سے رابطہ کیا۔ اس پر عدالت نے تفتیش کرکے کہا کہ اس عمل سے پڑوسی کے مکان نمی اور دیگر کیفیات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ اس سے ہوا کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔اس پر عدالت نے دیوار توڑنے کا حکم دیا ہے جس کے توڑنے پر شہباز کے اہلِ خانہ کو 80 ہزار برطانوی پونڈ کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.