عمران خان کے جلسے میں لوگوں کو مفت میں انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر صحت نے صوبے میں انسداد پولیس مہم کا افتتاح کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پولیو سے جلد چھٹکارا حاصل کریں۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے ، پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی اب عمران خان کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔
عمران خان جلسہ کریں گے اس سے لوگوں کو مفت میں انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی شب ہاکی اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے نے لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سیاست کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے ،امپورٹڈ ٹولے نے عوام کے جذبات دیکھ لئے ہیں اس لئے اب جتنی جلدی ممکن ہو عام انتخابات کی جانب پیشرفت کی جانی چاہیے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں تاریخی جلسے سے امپورٹڈ حکومت کے سارے لوگ ’’سکتے ‘‘میں ہیں ۔ جو لوگ عمران خان یا تحریک انصاف کو پاکستان کی سیاست سے منفی کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا جلسہ ان کے لئے صرف ایک ٹریلر ہے اور اگر ایسی کوئی بھی بھونڈی حرکت یا سازش کی گئی تو عوام امپورٹڈ ٹولے کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے کی کوئی ساکھ اور مقبولیت نہیں ، انہیں پیشکش ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتیں ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار میدان میں اتارکر دیکھ لیں ، جس طرح ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کی سیاست کی درگت بنائی ہے اس مقابلے میں بھی نتائج مختلف نہیں ہوں گے۔