MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 41.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔چیف ایگزیکٹو ہانگزو آئزا فوڈ اینڈشاوکسنگ آئزا ٹریڈنگ یار محمد نیازی نے کہا کہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی چلغوزے کی مجموعی قیمت بڑھ رہی ہے، اس سال کا سیزن ستمبر کے آخر میں شروع ہوگا اور ہمارا ہدف چین کو 1500 ٹن برآمد کرنا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چین ایک بڑی منڈی ہے اور ہمیں اس پر قدم جمانے کے لیے بی ٹوبی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال سے قیمت کم رہی، جس کی قیمت130 سے 140یوروفی کلو ہے جبکہ اس سال قیمت کچھ زیادہ ہونے کی امید ہے۔ اب وہ اس پروڈکٹ کی ویلیو ایڈیشن پر کام کر رہے ہیں اور ایک نیا برانڈ لانچ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کو یہاں کی نمائشوں میں شرکت کے لیے پاکستانی کاروباری اداروں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ چین کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو۔

- Advertisement -

عوامی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات 41.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران چین نے پاکستان سے 41.48 ملین ڈالر مالیت کا 3,770.76ٹن چلغوزہ درآمدکیا جبکہ اسی عرصے میں چین نے دنیا بھر سے 11,513.7 ٹن چلغوزہ درآمد کیا جس کی مالیت تقریبا 88.020 ملین ڈالر ہے۔ مجموعی طور پر چین نے 88.020 ملین ڈالر کا چلغوزہ درآمد کیا اور اس میں سے 47.12 فیصد پاکستان سے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.