MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر کے نجی دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ، ساڑھے تین سال بعد والدہ سے ملاقات کی

2 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف قطر کے نجی دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے قطر میں ساڑھے تین سال کے بعد اپنی والدہ محترمہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک رہے اور صوبے کے معاملات دیکھتے اور حکام کو ہدایت کرتے رہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِ محبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلوچستان میں ژوب کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی […]

  2. […] عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.