MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عطا تارڑ نے گرفتاری کے خدشے کے باعث ن لیگ کے جلسے میں شرکت نہ کی

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جلال پور بھٹیاں (مسائل نیوز) گرفتاری کے خدشے کے باعث عطا تارڑ نے ن لیگ کے جلسے میں شرکت نہ کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور پنجاب کے سابق وزیر داخلہ عطا تارڑ گرفتاری کے خدشے کے باعث پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کر سکے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جلال پور بھٹیاں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں عطا تارڑ کو بھی شرکت کرنا تھی۔
تاہم کارکن وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی آمد کا انتظار کرتے رہ گئے لیکن عطا تارڑ گرفتاری کے خدشے کی وجہ سے جلال پور بھٹیاں نہ پہنچے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی جانب سے بھی عطا تارڑ کو طنز کا نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عطا تارڑ صاحب آپ نے جلال پور بھٹیاں میں تشریف لانا تھا۔
لیکن آپ نہیں آئے، میں نے آپ کی کافی کا انتظام کیا ہوا تھا اور ارادہ کرلیا ہے کہ عطا تارڑ کو کافی پلا کر ہی رہوں گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو گرفتار کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہو چکی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی صوبائی حکومت نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں کاروائیوں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک جانب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں، تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیخلاف بھی ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی کاروائیوں کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو اپنی گرفتاریوں کا ڈر ہے، اسی باعث ن لیگ کے متعدد رہنما لاہور چھوڑ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت ن لیگ کے متعدد اہم رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ،لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر پولیس نے 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.