MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ہائی کورٹ نے عثمان بزدار کووزیراعلی کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

7 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی جبکہ فاضل عدالت نے درخواست دائر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگوںنے عدالتوں کو مذاق بنایاہوا ہے، ملک لٹ رہا ہے، سانس نہیں آرہی، یہاں باتیں ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ قانون کے مطابق نہیں تھا، استعفیٰ گورنر پنجاب کی بجائے وزیر اعظم کو بھیجا گیا۔چیف جسٹس

- Advertisement -

امیر بھٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس سے کیا تعلق ہے، یہ آپ کا معاملہ نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ استعفیٰ ہاتھ سے لکھنا ضروری ہوتا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر وزیر اعلی کو لکھنا نہ آتا ہو۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار تنویر سرور کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں کیوں درخواست دائر کی ۔ وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ میںنے بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی ۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورے پاکستان کو نچایا ہوا ہے،کسی میں بھی صبر نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اپنے 1939؍ ملازمین کو 13؍ کروڑ 30؍ لاکھ روپے کے اعزازیہ […]

  2. […] (مسائل نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے […]

  3. […] نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چودھری کو […]

  4. […] (مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے […]

  5. […] نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ […]

  6. […] نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی […]

  7. […] آباد (مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے گورنر کا ڈی نوٹیفائی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے چودھری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.