MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا صحت کارڈ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0 575

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت کا صحت کارڈ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پنجاب بھر میں صحت کارڈ کو صرف غریب عوام کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ صحت نے سہولت کارڈ پر بچوں کی ڈلیوریز بند کرنے کی تجویز بھی بھجوا دی۔

 

مجوزہ منصوبے کے تحت اب بچوں کی نارمل اور سی سیکشن ڈلیوری صحت کارڈ پر نہیں ہوگی۔

صحت کارڈ پر ڈلیوری کیسز سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب نے صحت کارڈ پالیسی میں ترامیم پر سفارشات نگراں حکومت کو پیش کردیں۔

دوپہر کو کچھ دیر سونے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

تجویز دی گئی ہے کہ دل کے مریضوں کا پرائیوٹ اسپتال میں مکمل علاج صحت کارڈ پر نہیں ہوگا۔

 

پرائیوٹ اسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج پر بھی 30 سے 40 فیصد ادائیگی مریض کو جیب سے کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

صحت کارڈ پر100 فيصد مفت علاج کی سہولت صرف کم آمدن والے افراد کو ہی ميسر ہوگی۔

محکمہ صحت پنجاب نے صوبائی حکومت کو صحت سہولت کارڈ کی ترمیمی پالیسی 30 جون سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔

حکومت نے صحت کارڈ کیلئے کتنا بجٹ مختص کیا ؟ جانیئے

حکومت نےصحت کارڈکیلئےبجٹ مختص کر دیا.آئندہ مالی سال کےبجٹ میں صحت کارڈکیلئے 15 ارب مختص کر دئیے ۔صحت کارڈکی مدمیں اب تک111ارب سےزائدخرچ ہوچکےہیں ۔صحت کارڈپرسالانہ100ارب سےزائدخرچ کاتخمینہ ہے اور صحت کارڈکیلئےآئندہ مالی سال کےپہلے4ماہ میں 15 ارب مختص ہیں ۔

فیسکو ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.