MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی ڈپٹی سیکرٹری و ایم این اے شیخ خرم شہزاد کے شادی ہال میں منحرف رُکن راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب کا انعقاد

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے منحروف ممبر قومی اسمبلی راجہ ریا ض احمد خان کے بیٹے کی شادی ہوگئی ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ،اور دعوت ولیمہ کی تقریب پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ایم این اے شیخ خرم شہزاد کے شادی ہال میں منعقد ہوئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاتھاکہ منحروف ممبران کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کریگا ، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے منحروف ممبر قومی اسمبلی راجہ ریا ض احمد خان کے بیٹے کی شادی ہوگئی دعوت ولیمہ کی تقریب کے سلسلہ میں ڈائیوو روڈ پر تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور ایم این اے شیخ خرم شہزاد کے شادی ہال میں منعقد ہوئی اور تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف ،نواب شیروسیر ،سمیت بڑی تعداد میں پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، انہوں نے راجہ ریاض احمد خان کو بیٹے کی شادی کی مبارکباددی اس موقع پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.