MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلئے کوشاں ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

0 425

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپا ستورو نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر آندریس پاپاستورو نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی،

- Advertisement -

علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ فروغ تعاون کیلئے پرعزم ہے، مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلئے کوشاں ہیں۔آرمی چیف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے،

آرمی چیف نے یونانی سفیر کی خدمات اور بہتر تعلقات کیلئے کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.