چوہدری نثار کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رہنما اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59راولپنڈی سے الیکشن لڑیں گے۔چوہدری نثارعلی خان (آج)بدھ کو آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے استعفے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر 19مارچ کو انتخاب ہوگا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حلقے […]
[…] نیوز)سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا […]