فخر زمان نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے باہر
لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے ، وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ فخر زمان جو اس وقت اپنے دائیں زخمی گھٹنے کے علاج کے لیے لندن میں ہیں، 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
دریں اثناء نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) کے کوچ عمر رشید آج لندن جائیں گے جہاں وہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو مطلع کیا کہ عمر ورلڈ کپ سے قبل لندن میں شاہین کی مناسب بولنگ پریکٹس شروع کرنے میں مدد کریں گے۔
منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیا کو بتایا کہ عمر رشید بدھ کو لندن جانے والے ہیں۔
- Advertisement -
شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری سے واپس آ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہالینڈ کی سیریز، ایشیاء کپ 2022ء اور انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے ۔ وہ 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی سیریز بھی نہیں کھیلیں گے ، جہاں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ دیگر شریک فریق ہوں گے۔ عمر رشید اور شاہین آفریدی فخر زمان کے ساتھ برسبین کے لیے اکٹھے سفر کریں گے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے […]
[…] (مسائل نیوز) ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان […]