کریسمس کے موقع پر میٹرپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی بقایاجات و اورٹاٸم ادا کیا جاٸے میرشکرخان رٸیسانی
کوٸٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر شکرخان رٸیسانی میٹروپولیٹن آفس میں جاکر وہاں کے جنرل سیکرٹری ندیم کوکھر اور دیگر ملازمین سے بات چیت کرتے ھوٸے کہا کہ ملازمین کے لٸے ندیم کوکھر اور اس کی ٹیم کی خدمات کسی سے ڈکی چپی نہیں انھوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کے ملازمین کو کافی عرصے سے تنخواٸیں نہیں ملی جو ان ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہیں
- Advertisement -
اس مہنگاٸی کے دور جہاں غریب ملازمین ان کم تنخواہ میں مشکل سے گزارہ کرتے ہیں وہاں میٹروپولیٹن کے ملازمین کہٸی ماہ تک بغیر تنخواہ کے کام کرتے ہیں اور اس سردی کے موسم میں آدھی رات تک کوٸٹہ شہر کی صفائی کرتے ہیں ان کی اورٹاٸم بھی نہیں ملتی تنخواٸیں نہ ھونے کی وجہ سے ان غریب ملازمین کے گھرو میں فاقہ کشی ہیں جن کی وجہ سے یہ ملازمین اور ان کے گھر والے ذہنی مریض بن چکے ہیں
ہم وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غریب ملازمین کو کریسمس کے موقع پر ان کی بقایاجات و اورٹاٸم ادا کیا جاٸے جن سے میسح برادری کے ملازمین اپنے بچوں کے ساتھ ملے کر کریسمس کی خوشیاں منا سکے آخر میں انھوں نے کہا کہ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ہر پلیٹ فارم پر مظلوم کے حمایت اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاٸیں گی