کوئٹہ ( پرنس الہی بخش سیال )سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایسویسی ایشن بلوچستان کے قیام سے سوشل میڈیا کی افادیت اور فعالیت ہوگی اور موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نثار بلوچ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری پرنس الہی
- Advertisement -
بخش سیال و دیگرز سے ملاقات کرتے ہوئے بات جیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکروں اور عہدیدران کو ساتھ لیکر چلے انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے میں مضبوط اور فعال بنایا اور بی اے پی نے صوبے کی ترقی کے
لیے موثر طور پر اقدامات کیے جبکہ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ ۔عالمگیر کاکڑ و دیگرز موجود تھے انھوں نے جام کمال خان کو کوئٹہ آنے پر ویلکم کرتے ہوئے پشین کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن بلوچستان کے لیے مرکزی آفس دینے کا بھی اعلان کیا۔