MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا عوام کے لیے عید پر بڑا تحفہ

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت کا شہریوں کو عید کا تحفہ ،آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی۔اوگرا کی جانب سے کی گئی کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 232 روپے ہو گئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ان کے فارمولے پر عمل کر کے ایل پی جی کی موجودہ سرکاری قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کی کمی کی جا سکتی ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر بیس پرائس کو 40 ہزار روپے فی میٹرک

- Advertisement -

ٹن پر فکس کیا جائے، ایل پی جی کی لوکل پیداوار کو فوری طور پر بڑھایا جائے تو اس کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.