راولاکوٹ میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق، 15 زخمی
راولا کوٹ (مسائل نیوز) ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں کھائیگلہ کے قریب تولی پیر روڈ پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے۔زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید راولاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس اسکول وین ایک لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے باعث وہ کھائی میں جا گری۔اطلاعات کے مطابق وین میں 30 کے قریب طلبہ طالبات سوار تھے، حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔