MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میڈیکل طالبہ پر تشدد کرنے والی انا علی نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

2 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کرنے والی انا علی نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ دانش علی کی بیٹی ملزمہ انا علی نے حفاظت ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ وہ کم عمر ہیں اور انہیں پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔
انا علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھی مگر مقدمے میں نامزد کیا گیا۔بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔تسلیم شدہ اصول ہے جرم ثابت ہونے تک کوئی بھی معصوم ہی تصور ہو گا۔ملزمہ نے کہا وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔
فیصل آباد میں نجی ملز کے مالک شیخ دانش کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم اسکی کلاس فیلو کا والد ہے جو اسے شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ شادی سے انکار پر ملزم نے اپنی بیٹی انا فاطمہ، ملازمہ ماہم اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خدیجہ کو اسکے گھر سے اغوا کرلیا اور اپنے گھر لیجا کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد اسکے سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔

- Advertisement -

ملزمان کی جانب سے خدیجہ غفور کو جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا، تشدد کے دوران ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جن میں پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور خاتون ماہم سمیت چھ افراد کو حراست میں بھی لے رکھا ہے، ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، پولیس نے واقعات کے مقدمات بھی درج کر رکھے ہیں۔مقدمہ میں نامزد شیخ دانش کی بیٹی ملزمہ انا شیخ کو بیرون ملک بھاگنے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی تحریر درخواست بھی دی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر چیئرمین تحریک انصاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.