MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4478 ڈالر پر! جانیں پاکستان میں قیمت کہاں پہنچی؟

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 30 دسمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 29 دسمبر 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے کی سطح پر موجود ہے

- Advertisement -

مقامی بازار میں 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 323 روپے کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 510 روپے پر کی سطح پر موجود ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت8 ہزار 75 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 923 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 478 ڈالر جبکہ چاندی 76 ڈالر فی اونس کی سطح پر موجود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.