MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کر رہے ہیں

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (مسائل نیوز) مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو قوم کا میر جعفر اور میر صادق قرار دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ عمران خان اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس قوم کے میرجعفراورمیرصادق ہیں۔
پشاور سے میڈیا کو بیان میں جاری کرتے ہوئے مولا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ملک کو برباد کردیا گیا، ملک معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جبکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے۔

ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اور وطن عزیز کے اداروں اور اس کے جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کریں گے۔ عمران خان ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں کرپشن کا ریکارڈ توڑا گیا اور بین الاقوامی ادارے اس کے گواہ ہیں، کشمیر کا سودا کیا گیا جبکہ امریکا کی آنکھوں میں کھٹکنے والا سی پیک منصوبہ اسی کے کہنے پر ساڑھے تین سال منجمد کیے رکھا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی نیشنل کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا گیا اور اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.