دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ،عمران خان کی درخواستِ ضمانت سیشن عدالت میں دائر
اسلام آباد (مسائل نیوز) دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ ، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت سیشن عدالت میں دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔پولیس کے سامنے تفتیش کے لیے تیار ہوں۔ اے ٹی سی میں پیشی کے بعد عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اس سے قبل عمران خان نے درخواست قبل از ضمانت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انتقامی کارووائی کے تحت انسداد دہشتگردی کا مقدمہ بنایا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ کوئی جرم کیا، نہ کریمنل ریکارڈ ہے،پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔
- Advertisement -
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کر لی تھی،عدالت نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر نے سے روک دیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے ضمانت چاہتے ہیں ؟عدالت نے عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کر دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی۔ انسدا دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں،رخصت پر ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو تین روز میں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔
[…] نیوز) سیشن عدالت میں خاتون جج سے متعلق کیس کا معاملہ، عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے عمران خان کی 13 اکتوبر تک […]