MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انسانی ترقی کی شرح میں صومالیہ بھی ہم سے آگے نکل گیا، ثناء بلوچ

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن ثنا بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے د س سے بارہ برسوں کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو اس کا پورا حصہ نہیں ملاانسانی ترقی کی شرح میں ہم سے صومالیہ بھی آگے نکل گیا ہے انہوں نے اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں کے فنڈز اضلاع کی ترجیحات او رضروریات کے پیش نظررکھے جائیں اضلاع میں کمیونٹی واٹر سپلائی سکیمات کو پی ایچ ای کے حوالے کیا جائے معذوروں کے لئے سوشل سپورٹ پروگرام کے تحت بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔ یونین کونسل کی سطح پر پولی ٹیکنیک کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل پری بجٹ سیشن کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ اراکین اسمبلی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز دے سکیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.