شیخ رشید کیخلاف عوام سڑکوں پر، نعرہ بازی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی(مسائل نیوز) راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی ۔
صحافی عثمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ راولپنڈی میں شیخ رشید کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے ۔
- Advertisement -
ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ سابق وزیر داخلہ کے خلاف نعرے بازی کیوں کر رہے ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں ۔
راولپنڈی میں شیخ رشید کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی @ShkhRasheed pic.twitter.com/8X0SfaAA0m
— Usman Khan (@IUsmanKhan786) May 1, 2022