MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں،مطہر نیاز رانا

0 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر جعفر، ڈاکٹر فیض اور ڈاکٹر ارسلان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال کو ختم کرنے، ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز صحت کی نظام کا اہم جز ہیں اور صوبائی حکومت ڈاکٹروں کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہیلتھ سسٹم ینگ ڈاکٹرز کی بغیر نہیں چل سکتا اور ڈاکٹرز بھی صحت کی نظام کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور طریقے سے کر دار ادا کریں کیونکہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور اس میں انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کورونا میں ینگ ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،

کورونا کے خلاف جنگ میں ینگ ڈاکٹرز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے ضلعی ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے اور ہسپتالوں میں جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں کی بہتری کے لیے ینگ ڈاکٹرز سے مشاورت کی جائے گی تاکہ ان ہسپتالوں میں طبی عملہ اور آنے والے مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.