MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چائنا نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے،گورنر بلوچستان

2 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ چینی سفارت خانہ کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے طلباءو طالبات کیلئے سکالرشپ فراہم کرنا نہ صرف پاک چائنا کی گہری دوستی کی علامت ہے بلکہ صوبہ کی نئی نسل کو جدید علم وتحقیق کی روشنی سے ان کے اذہان کو روشن کرنا ایک اعلیٰ مثال بھی ہے.

چائنا نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ گورنر نے کہا کہ خیرسگالی کے تحت فراہم کئے گئے سکالرشپ کے حوالے سے ہم چین سفیر اور پوری چائنیز قوم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں چینی سفارت خانہ کی جانب سے فراہم کئے گئے سکالرشپ تقسیم کرتے ہوئے

- Advertisement -

کیا۔اس موقع پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نائید حق، پرو وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی جلال فیض اور سٹی لاءکالج کے پرنسپل بیرسٹر عامر لہڑی بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ عالمی وبا کوویڈنائنٹین کے دوران چائنا کا بہت قائد کردار رہا ہے۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ پل پل بدلتی دنیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے .

جو ہم سے نئے ترجیحات اور نئے اہداف کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا تقاضہ کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ فرض شناسی اور احساس ذمہ داری کا زندگی کے تمام شعبوں میں بہت اہم کردار ہے۔ احساس ذمہ داری ہی منز ل سے منزل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.