MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

0 410

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے۔اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا.ماجد جہانگیر کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.