MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے عوام کا ایران کےساتھ تجارت کا ایک بڑا تعلق ہے،جان محمد جمالی

1 565

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کا اسلام آباد میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں کوئٹہ کی فلائٹس کی منسوخی، زاہدان کے لئے خصوصی فلائٹس کی اجرا، سول ایویشن میں بلوچستان کے کوٹے کو بڑھانے کے موضع پر بات چیت ہوئی۔ اسپیکر نے وفاقی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے شاہراوں پر سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں ۔

- Advertisement -

فلائٹس کی منسوخی کی وجہ سے عوام کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائٹس کو منسوخ نہ کیا جائے ۔ اسپیکر نے اس موقع پر وزیر ایویشن کو کہا کہ بلوچستان کے عوام کا ایران کے ساتھ تجارت کا ایک بڑا تعلق ہے اور کوئٹہ سے زائرین کی اکثریت ایران کے لئے سفر کرتی ہیں لہذا عوام کے ایران کے ساتھ ایسے تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ زاہدان کے لئے فلائٹس کا اجرا کیا جائے، اس حوالےسے ایرانی ائیر لائنز نے خصوصی طور پر دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

اسپیکر نے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان میں روزگار کی کمی ہے لہذا بلوچستان کے کوٹہ کو بحال اور بڑھایا جائیں تاکہ بے روزگار جوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے ۔ وفاقی وزیر ایویشن نے اسپیکر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے لئے فلائٹس کی منسوخی کو دیکھا جائے گا اور آئندہ فلائٹس کی منسوخی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے لئے فلائٹس پر پہلے سے غور کیا جارہا تھا آپ کے آنے کے بعد اس پر مزید تیزی سے کام کیا جائے گا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کو اسپیشل فوقیت دے رہا ہوں اور بہت جلد ایک ہزار آسامیاں مشتہر کرینگے جس میں بلوچستان کے کوٹہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.