MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کیخلاف انکوائری سے روک دیا

1 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف کارروائی کرنے سے آئندہ سماعت تک روک دیا، 6 سوالات کے جوابات بھی طلب کر لئے گئے۔پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اسد قیصر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سابق سپیکر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کمیٹی نے تمام اکاؤنٹس کا ریکارڈ خود چیک کیا، پارٹی نے 13 اکاؤنٹس سے لاتعلقی ظاہر کی، کوئی بھی اکاؤنٹ اسد قیصر کا ذاتی نہیں، یہ پارٹی کے صوبائی چیپٹر کے اکاؤنٹس ہیں، حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل پیش کئے۔
عدالت عالیہ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف انکوائری کرنے سے آئندہ سماعت تک روکنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے سے پوچھا گیا کہ الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لئے کوئی ہدایات جاری کی ہی کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہی کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائر کار میں آتا ہی کیا ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس بدنیتی اورسیاسی اثرورسوخ پر مبنی تو نہیں کیا ایف آئی اے کے پاس خلاف کارروائی کا اختیار ہے کہ نہیں، ۔اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ایف آئی اے کا نہیں، اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن قانون کیمطابق کی گئی ہے، یہ صرف اور صرف سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں واپس جانے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.