MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی شامت آگئی وفاقی حکومت نے بڑے فیصلے کرلئے

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی حکومت نے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کے ذریعے قلت اوربحران پیدا کرنے کے ساتھ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نئے بجٹ میں ایسے عناصر کو بھاری جرمانے

- Advertisement -

اور چودہ سال تک قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آر کے مطابق آئندہ دیگر اشیاء کیساتھ اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ بھی قابل گرفت جرم ہوگا، فنانس بل کے مطابق اشیائے ضروریہ کی بیرون ممالک سے پاکستان اسمگلنگ اور اسی طرح پاکستان سے بیرونی ممالک اسمگلنگ پر ان سزاؤں کا اطلاق ہوگا،اسمگل شدہ اشیائے ضروریہ کی مالیت پانچ لاکھ روپے سے تیس لاکھ روپے تک ہوگی تو اس صورت میں اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلی جائیں گی، ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کے برابر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا،اسی طرح 30 سے 50 لاکھ روپے تک کی اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ پر دگنا جرمانہ 3سال قید ، 50سے 75 لاکھ مالیت پر 3 گنا جرمانہ اور 5سال قید،75 لاکھ سے 1 کروڑ کی صورت میں 4 گنا جرمانہ 10سال تک کی قید جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ پر 5گنا کے برابر جرمانہ اور 14 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.