پارلیمانی سیاست مضبوط ہے، عوام صدارتی نظام کے متحمل نہیں ہو سکتے، محمد خان لہڑی
ڈیرہ مراد جمالی(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ایری گیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ملک میں پارلیمانی سیاست مضبوط ہے صدراتی نظام کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے ہیں سیاسی جماعتیں جلسے کرتے رہتے ہیں نصیرآباد میں آصف علی زرداری کے جلسہ سے نہ کوئی تبدیلی آئیگی اور نہ ہی عوام کی سوچ بدلے گی کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی ترقی پریقین رکھتی ہے بیدار تا ٹول پلازہ قومی شاہراہ روڈ کی تعمیر سے کسان زمیندار بھی مستفید ہونگے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کامیاب پالیسوں سے صوبے میں زرعی انقلاب برپا ہوگا
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار بیدارپل تا ٹول پلازہ قومی شاہراہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی معروف سیاسی رہنما میر عبدالستار خان عمرانی عمرانی سمیت دیگر علاقہ معتبرین موجود تھے صوبائی وزیر ایری گیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ملک میں صدارتی نظام لانے کی محض افوائیں ہیں جو افوائیں ہی رہے جائیں گی
کیونکہ ملک میں جمہوری اور پارلیمانی نظام کی بدولت سیاسی استحکام ہے صدراتی نظام کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے ہیں سیاسی جماعتیں جلسے کرتے رہتے ہیں نصیرآباد میں آصف علی زرداری کے جلسہ سے نہ کوئی تبدیلی آئیگی اور نہ ہی عوام کی سوچ بدلے گی کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی ترقی پریقین رکھتی ہے حلقہ پی بی بارہ میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں بیدارپل تا ٹول پلازہ قومی شاہراہ روڈ پر 45کروڑ روپے لاگت آئیگی