کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت مکران میں غیر قانونی ٹرالرزکی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قمر مسعود، سیکرٹری لاءاکبر حریفال، سپیشل سیکرٹری فنانس افضل خوستی، سیکرٹری فشریز بابر خان، ڈی جی لیوز،
- Advertisement -
جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف میری ٹائمز، سیکرٹری فشریز سندھ، ڈی جی پی ایم ایس اے،ڈی جی کوسٹ گارڈ، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈی جی فشریز، ڈی سی گوادر اور دیگر متعلقہ حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے ماہی گیری کے نمائندوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے سے مکران میں غیر قانونی ٹرالرز میں غیر معمولی کمی آئی جس سے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ایک مرتبہ بلوچستان کے پانیوں میں دوبارہ غیر قانونی ٹرالرز نمودار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی ماہی گیروں میں ایک مرتبہ بے چینی اور مایوسی دوڈ گئی ہے نمائندوں نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر کئی علاقوں کلمت اور کہپر میں سندھ کی طرف سے ٹرالرز دیکھے گئے ہیں۔ ڈی سی گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ کلمت، اورماڑہ، سربندر اور کہ پر کے علاقوں میں غیر قانونی ٹرالرز کی آمد کے اطلاعات ہے