MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برفباری کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 397

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ برف باری کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گا۔میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوام کی بھرپور مدد اور معاونت جاری رکھیں۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ اضلاع میں خوراک ایندھن اور دیگر امدادی اشیاءکی وافر مقدار دستیاب رکھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی ہے کہ قومی شاہراہوں پر برف کی صفائی اور ٹریفک کی بلا رکاو¿ٹ آمد ورفت یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.