MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں تیز ہواﺅ ں کے باوجود جماعت اسلامی کا دھرنا جاری

3 616

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر تیز ہواو¿ں اور گرد وغبار کے طوفان کے باوجود دھرنا بائیسویں روز بھی جاری رہا،شرکا انتہائی خراب موسم کے باوجود بھی نظم و ضبط اور استقامت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسمبلی کے سامنے ڈٹے رہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے شرکا ،

- Advertisement -

پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو)سمیت مختلف وفود اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں،حالات اور موسم کیسے ہی ہوں ہم تھکیں گے نہ جھکیں گے، جماعت اسلامی اتوار23جنوری کو ایک بڑا جلسہ عام کرے گی جس سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے، پیپلزپارٹی بلدیاتی اختیارات کو باربار ا?مر مشرف کا نظام کہتی ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور تمام صوبائی وزرا پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے 1972میں دیے گئے بلدیاتی اختیارات کامطالعہ کریں اور2001کے نہ سہی 1972کے بلدیاتی اختیارات ہی دے دیں تو ہم سمجھیں گے کہ آپ نے اپنی پارٹی کے بانی سے وفا کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سعید غنی خاص خیلی کو بتانا چاہتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.