MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے آئندہ 10 روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

0 468

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) حکومت نے آئندہ 10 روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے ، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے ، پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کےباعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں، یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی ، فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی، فرنس آئل ملناشروع ہوجائےگاجس سے بہتری آئےگی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے کیوں کہ شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلا گیا ، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، ہائی لاسز والے علاقوں میں یہ دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے ، ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ ہوچکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 اور طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے لیکن بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 16 میگاواٹ ہے ، اس وقت پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 674 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی سسٹم کو مل رہی ہے ، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار 312 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ ذرائع پاورڈویژن سے معلوم ہوا ہے کہ بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہیں ہوسکی، اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند پاور پلانٹس بھی بدستور بجلی کی پیداوار سے قاصر ہیں، جب کہ نندی پور پاور پلانٹ ، مظفرگڑھ اٹلس ٹی پی ایس جامشورو اور متعدد پاور پلانٹس بند ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.