MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواب ظفراللہ شاہوانی پر حملہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے،حاجی کامران بنگلزئی

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) نواب ظفراللہ شاہوانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سیاسی و قبائلی رہنما حاجی کامران بنگلزئی نے شاہی قلعہ ظفرآباد پہنچ کر ان کی عیادت کی حاجی کامران بنگلزئی نے نواب شاہوانی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا حاجی کامران بنگلزئی نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

- Advertisement -

نواب ظفراللہ شاہوانی پر حملہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے ایسے واقعات علاقے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہ سکے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.