کوئٹہ:محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اعلامیہ محکمہ داخلہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اعلامیہ محکمہ داخلہ
ضلع کوئٹہ میں اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائد
خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد
گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی
پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی
- Advertisement -
عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی عائد
ضلع کوئٹہ میں تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع
پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے
خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی ہوگی
پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک مؤثر رہیں گی
ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت