MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 5 روز کے لیے سندھ اور بلوچستان جا رہا ہوں۔سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانا ت کا جائزہ لیں گے۔پہلا دورہ سکھر کا کروں گا ،وہاں نقصانات اور متاثرہ ٹریکس کا جائزہ لوں گا۔سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔
مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں،جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اب پھر صفر سے شروع کریں گے۔یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں۔
عمران خان اور ان کے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔جب ملک دیوالیہ پن پر آجائے دنیادینے کوتیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہوا ہے تو سیلاب آگیا۔پاکستان کی تاریخ کا خطرناک سیلاب ہے جسکے اثرات 10 سال تک محسوس کیے جائیں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بیشتر حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے۔ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے۔ آج رات سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.