MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم کا آج ڈی جی خان میں جلسہ ، مریم نواز شریک نہیں ہوں گی

0 421

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈی جی خان(مسائل نیوز) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی حکومت کے خلاف تحریک جاری ہے اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم کا اگلا پڑاؤ آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آبائی ضلع ڈی جی خان ہے ۔

- Advertisement -

نیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے آج کے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شرکت نہیں کریں گی ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کراچی اور فیصل آباد میں جلسے کر چکی ہے جبکہ ڈی جی خان میں اس سلسلے کا یہ تیسرا جلسہ ہے ۔ جلسے سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.